Loading...
 

سماجی آگاہی کی تقاریر کا مُقابلہ

 

wiki_plugin_edit.png

Sustainability

 

تقریر کا دورانیہ

سماجی آگاہی کی تقاریر کے مُقابلے کا ہدف ایسے لوگوں کی تلاش ہے، جو ہماری دنیا کو درپیش مسائل پر عمل پیرا ہونے کے لیے (دوسروں کو) امداد پر آمادہ و مہمیز کر سکتے ہوں۔

 

سماجی آگاہی کی تقاریر کے مُقابلے میں شامل کی جانے والی تقاریر کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 7 منٹ تک کا ہو سکتا ہے۔

 

تقریر کے عنوان کو لازماً لوگوں کو درپیش کسی مسئلے، اور اس پر قابل اختیار لائحہ عمل کے بارے میں ہونا چاہئے۔

 

دیگر عنوانات ، یا خیالی "مسائل" (جیسے، ہم چاہتے ہیں کہ ناسا چاند پر اترنے کے جھوٹے دعوے پر وضاحت پیش کرے)، یا جعلی سائنسی بنیادوں پر تقاریر کو نااہل قرار دیا جائے گا۔

 

تقاریر کی اسکورنگ

منصف تقاریر کو مندرجہ ذیل معیارات کے مطابق نمبر دیں گے۔

  • سماجی درستگی (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ بیان کردہ مسئلہ کس قدر حقیقی، اور درست تھا۔
  • زبان کا استعمال (0 سے 10) - استعمال شدہ زبان کی فصاحت، بلاغت، اور صراحت پر غور کیا جائے گا۔
  • پراپس (معاون سامان) یا بصری سہاروں کا استعمال (0 سے 10)  - غور کیا جائے گا کہ تقریر کا مزاح بڑھانے میں بصری سہارے یا پراپس، کس قدر موثر تھے۔
  • بیان کا معیار (0 سے 10) - صوتی اتار چڑھاؤ، جسمانی حرکات و سکنات، وقفوں، اور بیان کی دیگر خصوصیات پر غور کیا جائے گا۔
  • جذباتی مواد (0 سے 10) - قصّہ گو کی حاضرین تک جذبات پہنچانے، اور ان کے جذبات ابھارنے کی اہلیت پر غور کیا جائے گا۔
  • سماجی پیغام (0 سے 10) - قصّے کے بنیادی پیغام کی گہرائی پر غور کیا جائے گا۔
  • ترغیبی صلاحیت (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ مقرر کس حد تک ترغیب انگیز تھا، اور لوگوں کو آمادہ عمل کرنے کی اس کی صلاحیت کیسی ہے۔
  • عمل آوری (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ آیا تقریر میں قابل عمل تجاویز تھیں، ان کی نتیجہ خیزی کیسی تھی، اور حاضرین کا ان پر ظاہر کردہ رد عمل کیسا تھا۔
  • لائحہ عمل کی تخلیقیت (0 سے 10) - تجویز کردہ لائحہ عمل کی تخلیقیت پر غور کیا جائے گا۔

 

ہر تقریر کے مذکورہ بالا اسکور کی اوسط نکالی جائے گی، اور یہی شریک مقابلہ کو دیا جانے والا حتمی سکور ہو گا۔

 

نوٹ: پراپس یا بصری سہاروں کا استعمال اختیاری ہے۔ اگر کسی شریک نے کوئی پراپس یا بصری سہارے استعمال نہیں کیے تو اوسط نکالتے وقت اس زمرہ کو خارج کر دیا جائے گا۔

خطابات

عالمی فائنل کے علاوہ کسی بھی درجے کے فاتح کو "(خطے کا نام) کا بہترین سماجی آگاہی کا مقرر" کا خطاب دیا جائے گا۔

 


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Sunday May 30, 2021 14:59:42 CEST by prof.saqib.